ٹوتھ پیسٹ دانت صاف کرنے کے کام توآتا ہی ہے لیکن اب ایک ماہر آرٹسٹ نے اسے مصوری کیلئے بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
میکسیکو سے تعلق رکھنے والےکرسٹیام راموس (Cristiam Ramos)نامی ایک ماہر آرٹسٹ نے اپنی انگلیوں کی مدد سے دانتوں کی صفائی کیلئے استعمال ہو نیوالے ٹوتھ پیسٹ سے کینوس پر ایسے رنگ بکھیرے کہ آرٹ کے شاہکار اُبھر
کر سامنے آگئے۔
راموس اب تک لیڈی گاگا، ملی سائرس، ایما واٹسن اور سر ایلٹن جان سمیت کئی مشہور شخصیات کی پینٹنگز بنا چکاہے ، اس کا کہنا ہے کہ ایک شاہکار کی تیاری میں اسے دس گھنٹے کا وقت لگتاہے۔
ٹوتھ پیسٹ کے اس انوکھے استعمال کو دیکھتے ہوئے نہ صرف آرٹ کے دلدادہ حیران رہ گئے بلکہ فن کار کی مہارت کوداد دئیے بغیر بھی نہیں رہ سکے۔